ڈانڈیلی:22؍جنوری (ایس اؤ نیوز) ڈانڈیلی کی مشہور کالی ندی کا پانی دیگر اضلاع کو سپلائی کرنےکے لئےجاری تعمیراتی کام تیز رفتار ی سے ہو رہاہے۔ لیکن شہر کے عوام اس بات کو لے کر کافی پیچیدگی کا شکار ہیں۔ کالی ندی کی حفاظت کو لےکر کالی ندی کے پانی کے سلسلےمیں اگلے ایک ہفتہ میں عوامی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ لےکر ڈانڈیلی سمگرابھرودھی ہوراٹا سمیتی نے بس اسٹانڈ کے روبرو احتجاج کرتےہوئے تحصیلدار دفترکی توسط سے ضلع ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم سونپاہے۔
سمیتی نے میمورنڈم میں تحریرکیاہےکہ کالی ندی کا پانی دیگر ضلعوں کو سپلائی کرنے کے لئے جاری کام تیز رفتاری سے جاری رہنا شہریوں کے لئے بے چین کئےہوئےہے۔ اور عوامی میٹنگ کا انعقاد کئے بغیر اس طرح کاکام کرنا ناانصافی ہے۔ کالی ندی لاکھوں لوگوں کےلئے آب حیات کا درجہ رکھتی ہے۔ ریاست کے لئے بجلی سمیت کالی ندی سے علاقے کا ماحول سر سبز و شاداب ہے ۔ جاری منصوبے کے متعلق اگلے ایک ہفتہ میں عوامی میٹنگ طلب کرتےہوئے عوامی شکایات کی سماعت کریں اور ان کےاضطرار کا حل پیش کریں۔ اگر میٹنگ طلب نہیں کی گئی تو معاملے کو لےکر آئندہ دنوں میں سخت احتجاج کرنے کا سمیتی کے ذمہ دار اکرم خان نے انتباہ دیاہے۔ ا س موقع پر ہوراٹا سمیتی کے عہدیداران عبدالوہاب، ٹی ایس نائک وغیرہ موجود تھے۔